شاہد کپور فلم ”پدماوتی“ کی ریلیز بارے پُر امید

شاہد کپور فلم ”پدماوتی“ کی ریلیز بارے پُر امید

ممبئی : بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ وہ غصہ ہونے کے بجائے فلم ”پدماوتی“ کی ریلیز سے متعلق پرامید ہیں۔

ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی “ کو ان دنوں اختلافات کا سامنا ہے، اس سلسلے میں اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی اس نوعیت کی فلموں کو تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ وقت غصہ ہونے کا نہیں ہے اور نہ ہی اختلافات پھیلانے کا ہے، مجھے فلم کی ریلیزپر یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فلم ریلیز ہو گی اور جب لوگ یہ فلم دیکھیں گے تو جو اس وقت ہو رہا ہے یہ سب بھول جائیں گے، یہ فلم ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

مصنف کے بارے میں