مقبوضہ کشمیر میں میرحفیظ اللہ کی شہادت کیخلاف مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں میرحفیظ اللہ کی شہادت کیخلاف مکمل ہڑتال
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں میرحفیظ اللہ کی شہادت کے خلاف مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہڑتال کی کال میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کی جانب سے دی گئی۔حریت رہنماوں نے جمعہ کے روز پر امن مظاہروں کی کال دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرحفیظ اللہ کو گزشتہ روز ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت نے وادی بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا۔

میر حفیظ اللہ تحریک حریت جموں کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے صدر تھے جنہیں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گھر میں گھس پر فائرنگ کر کے زخمی کیا جس کے بعد انہیں اسپتال کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔