سوات، کھیتوں میں پڑا مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

 سوات، کھیتوں میں پڑا مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
کیپشن: بچے مٹہ کے گاؤں ارکوٹ نیلاگرام میں کھیتوں میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے ساتھ کھیل رہے تھے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سوات: صوبہ خیبرپختونخوا کی وادی سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 4 بچے مٹہ کے گاؤں ارکوٹ نیلاگرام میں کھیتوں میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

واقعے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا جنہیں مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چاروں بچوں کا تعلق ایک ہی گھر سے تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔