غیر ملکی نے سعودی خاتون کو صفائی پر مجبور نہیں کیا، سعودی وزارت

غیر ملکی نے سعودی خاتون کو صفائی پر مجبور نہیں کیا، سعودی وزارت
کیپشن: فوٹو فائل

جازان: سعودی عرب میں سعودی خاتون کے ایک سوشل میڈیا پر وائرل والے ایک ویڈیو کلپ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے ،جس کے بعد سعودی وزیر کو اس ویڈیو کلپ کے بارے میں وضاحت کرنا پڑی ۔ سعودی  وزارت محنت و سماجی بہبود جازان شاخ کے ڈائریکٹر احمد القنفذی نے بتایا ہے کہ غیر ملکی عہدیدار نے سعودی خاتون کو اپنے دفتر کی صفائی پر مجبور نہیں کیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ویڈیو کلپ جعلی قرار دیاہے۔ واضع رہے کہ اس  ویڈیو کلپ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ غیر ملکی عہدیدار نے سعودی ملازمہ کو اپنا دفتر صاف کرنے پر مجبور کیا تھا۔ القنفذی کا کہنا ہے کہ سعودی کارکن خاتون نے دفتر میں اپنی مرضی سے صفائی کی تھی، کسی نے اسے مجبور نہیں کیا تھا۔