مونیکا اور کلنٹن کے تعلقات سے متعلق نئے انکشافات

مونیکا اور کلنٹن کے تعلقات سے متعلق نئے انکشافات
مونیکا کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر خوش تھے لیکن اسکینڈل نے صورتحال کو بدل کر رکھ دیا، والدین۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی سابق انٹرن، مونیکا لیونسکی کے سابق صدرکلنٹن کے ساتھ تعلقات سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔مونیکا لیونسکی کے والدین نے بھی برسوں بعد بدنام زمانہ اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ مونیکا کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر خوش تھے لیکن اسکینڈل نے صورتحال کو بدل کر رکھ دیا۔


دوسری جانب مونیکا لیونسکی کا کہنا تھا کہ انہیں ایف بی آئی کی تحقیقات کے دوران دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے کلنٹن سے تعلق کی تفصیل میں جھوٹ بولا تو انہیں اور انکی والدہ کو 27 سال تک قید کی سزا ہو جائیگی جس کے باعث انہیں سخت پریشانی کا سامنا تھا