حضورؐ رحم فرماتے تھے جو آج کی دنیا میں ‌نظر نہیں‌ آتا،‌ صدر مملکت

حضورؐ رحم فرماتے تھے جو آج کی دنیا میں ‌نظر نہیں‌ آتا،‌ صدر مملکت
کیپشن: سیدھا راستہ نبی کریم ﷺ کا بتایا ہوا راستہ ہے، صدر مملکت۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ تمام عالم کے سردار ہیں اور انھوں نے صلہ رحمی کا درس دیا۔ حضور رحم فرماتے تھے جو آج کی دنیا میں ‌نظر نہیں‌ آتا۔

صدر مملکت نے کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی رحم سے بھرپور ہے۔ آپؐ تمام عالم کے سردار ہیں۔ ہمیشہ صلہ رحمی کا درس دیا مگر آج کی دنیا میں رحم نظر نہیں آتا۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس کے افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ نے انسان کو خاص مقصد کیلئے پیدا کیا ہے اور خدا کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے انسان کی زندگی تبدیل ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیدھا راستہ نبی کریم ﷺ کا بتایا ہوا راستہ ہے اور  وزیراعظم نے 3 یونیورسٹیز میں سیرت النبی ﷺ چیئرز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں سعودی عرب، ایران ، مصر اور بھارت کے سکالرز شریک ہیں، کانفرنس کا مقصد امت مسلمہ میں اتفاق، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و محبت کا پرچار ہے۔