وزیراعظم عمران خان کی  ملائشیا کے سلطان نزرین معیزالدین شاہ سے ملاقات

 وزیراعظم عمران خان کی  ملائشیا کے سلطان نزرین معیزالدین شاہ سے ملاقات
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

کوالالمپور: وزیراعظم عمران خان کی  ملائشیا کے سلطان نزرین معیزالدین شاہ سے ملاقات ۔  اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیرخزانہ اسدعمر وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ،ملائیشیامیں پاکستان کےسفیربھی ملاقات میں موجود تھے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سلطان نزرین معیزالدین شاہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ملائشیا کے باہمی تعلقات بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملائشیا کے سلطان نے پاکستان کی خطے میں پرامن پالیسی خصوصا افغان تنازع کے حل اور دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کو سراہا اور دونوں ملکوںمیں تجارت سمیت تعاون میں اضافے پر زور دیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، وزیرخزانہ اسدعمر، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اورملائیشیامیں پاکستان کےسفیربھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملائشیا کے سلطان کی ملکی ترقی میں کردار پر تعریف کی اور پاکستانی قوم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔