وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

 وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا، متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب سے ملنے والی گرانٹ کے بعد کی صورتحال اور 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم وزراتوں کو دیے گئے اہداف اور وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔

وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری دے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔