پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے ہردم تیار ہے، آرمی چیف

 پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے ہردم تیار ہے، آرمی چیف
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

راولپنڈی: پاک فوج سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہے, جو وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے ہردم تیار ہے۔

تفسیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، جنرل آفیسرکمانڈنگ نے آرمی چیف کولائن آف کنٹرول کی صورتحال پربریفنگ دی اور بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کے موثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی آبادی کے حوصلے کو بھی سراہا جنہیں بھارتی فوج جان بوجھ کر ہدف بنا رہی ہے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں  اور بھارتی فوجی قیادت  کی جانب سے جارحانہ بیانات میں اضافہ ہوا ہے، بہتر ہوگا کہ بھارت یہ جان لے امن  مذاکرات کے ذریعے  ہی ممکن ہے جب کہ ہم سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہیں اور وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے ہردم تیار ہیں۔