سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔


مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 36 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 32 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ روز شدید مندی رہی۔ کاروبار کا اختتام 526 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو شدید مندی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 564 پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 92 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 656 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ابتدائی اضافے کے بعد انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور کاروبار کے اختتام پر منفی زون میں ہی رہا۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 587 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی تھی اور انڈیکس 37 ہزار 977 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 186,502,740 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,494,819,887 بنتی ہے۔

منگل کو سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی اور انڈیکس کا اختتام 152 پوائنٹس اضافے پر ہوا تھا جبکہ پیر کو بھی کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔