بچوں سے زیادتی کے کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم رینک کا افسر نہیں کرے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ

بچوں سے زیادتی کے کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم رینک کا افسر نہیں کرے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم دیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم رینک کا افسر نہیں کرے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کے حوالے سے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے زیادتی کے واقعات کے سدباب کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

عدالت نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خصوصی لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کا میڈیکل بورڈ سے معائنہ کروایا جائے۔

ضمانت کی درخواست آنے پر ملزم کے کرمنل ریکارڈ کو بھی حصہ بنایا جائے۔ ملزم کے کرمنل ریکارڈ سے تعین کیا جائے کہ ضمانت کی صورت میں دوبارہ جرم کا امکان تو نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ ہدایات بھارہ کہو زیادتی کیس کے تحریری حکمنامہ میں جاری کی ہیں۔