وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی بات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال میں پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔