حکومت نے پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ دی, حماد اظہر

حکومت نے پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ دی, حماد اظہر
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  کی حکومت نے پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد میں ایشین انفراسٹرکچر بزنس فورم سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے  کہ حکومت پاکستان بینک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دے رہی ہے۔ پاکستان آبادی میں دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور اس کی انفراسٹرکچر اور ترقی کی ضروریات بھی زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے ساتھ سماجی ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان کی ترجیح ہے کہ شفافیت اور مانیٹرنگ کے ساتھ منصوبے شروع کئے جائیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کو ماضی کے تجربات سے سیکھنا ہے تا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم کی قیادت میں منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایک متحرک مانیٹرنگ کا نظام بنایا جا رہا ہے۔