کشمور زیادتی کیس،علیشہ کی بہن کو اغوا کئے جانے کا انکشاف

Kashmore rape case: Alisha\'s sister abducted
بازیاب ہونےوالی علیشہ کی تین ماہ کی بہن عنایہ کراچی جناح ہسپتال سے اغواہوئی.فائل فوٹو

کراچی:صوبہ سندھ کے علاقے کشمور کیس نے نیا موڑ لے لیا ہے اورزیادتی کا نشانہ بننے والی کم سن علیشہ کی ایک بہن اغوا ہونے کا انکشاف ہوا ہے،بازیاب ہونےوالی علیشہ کی تین ماہ کی بہن عنایہ کراچی جناح ہسپتال سے اغواہوئی۔

ذرائع کے مطابق علیشہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ کم سن بچی کو ہسپتال سے کوئی لے گیا جبکہ کراچی پولیس تاحال عنایہ کو تلاش کرنے میں ناکام ہے اور مقدمہ بھی درج نہیں کیا جاسکا۔

دوسری جانب اے ایس آئی محمد بخش کا کہنا ہے کہ اس نے خاتون سے اس سلسلے میں بات کی ہے لیکن علیشہ کی والدہ نے بتایا کہ اس نے عنایہ کو کسی خاتون کے حوالے کر رکھا ہے تاکہ وہ ڈاکٹر بن سکے جبکہ علیشہ کی والدہ اصل صورتحال نہیں بتا رہیں۔

علیشہ کی والدہ نے فریاد کی ہے کہ اس کی اغوا ہونے والی بچی کا بھی سراغ لگایا جائے جبکہ زیادتی کا نشانہ بننے والی علیشہ کا کراچی میں زیر علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ کشمور زیادتی کیس کامرکزی ملزم رفیق اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں منطقی  انجام کو پہنچ گیا گیا تھا ۔

 ذرائع کے مطابق کشمور پولیس کا بخشاپور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔اس دوران گرفتار مرکزی ملزم رفیق اپنے ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا۔ پولیس نے دوسرے ملزم خیر اللہ بگٹی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو نشاندہی کیلئے لیکر جا رہے تھے کہ راستے میں مرکزی ملزموں کے درمیان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔