شوکت خانم کراچی پاکستان کا کینسر کا سب سے بڑا ہسپتال ہو گا:وزیراعظم عمران خان

Shaukat Khanum to be Pakistan's largest cancer hospital in Karachi: PM Imran Khan
کیپشن: شوکت خانم کینسر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز دیکھ کر اچھا لگا :عمران خان/فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں شوکت خانم پاکستان کا کینسر کا سب سے بڑا ہسپتال ہو گا۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز دیکھ کر اچھا لگا اوران شاءاللہ ہسپتال جدید ترین مشینوں سے لیس ہو گا۔

ba5ad1932fd4f6bb9897f355b446617b


وزیراعظم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پرکراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کیلئے جاری کام کی تصاویر کو بھی شیئر کیا ۔


واضح رہے کہ یہ منصوبہ تیرہ ارب روپے کی لاگت سے 3 سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کراچی کی تعمیر سے کینسر کے علاج کے لئے ملک کی مجموعی صلاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور ہر سال مریضوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔


یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 29 دسمبر 2016 کو کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا .