پنجاب کے تعلیمی سربراہان نے چھٹیوں کی حمایت کردی 

Punjab education chiefs support holidays
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور : پنجا ب بھر میں تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے مراد راس کو  گرین سگنل مل گیاہے ،  پنجاب کے متعدد اضلاع کے تعلیمی سربراہان نے چھٹیوں کی حمایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جمعہ کو صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کا اجلاس ہوا ، جس میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔سربراہان نے موقف اپنایا کہ کورونا کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ، طلبا اور اساتذہ کی زندگیاں داؤ پر ہیں ، لہذا  چھٹیاں دے کر تعلیمی سال میں اضافہ کردیا جائے ، انہوں نے درخواست کی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو کم کردیا جائے۔ 

جس پر ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ 23 نومبر کو بین الاالصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہورہاہے تجویز وہاں پیش کروں گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ سال بھی پنجاب بھر کے نجی اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے  کہا جارہاہے کہ 24 نومبر سے مرحلہ وار چھٹیاں دی جائیں گی ، پہلے مرحلے میں پرائمری کے بچوں کو 24 نومبر سے چھٹیاں دینے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں  2 دسمبر سے مڈل سکول اور 15 دسمبر سے ہائی سکول کے بچوں کو چھٹیاں دینے کی تجاویز زیر غور ہیں ۔

اس بار سرد موسم کی جو چھٹیاں عموماََدس دن سے پندرہ روز تک کےلیے دی جاتی ہیں اس بار یہ چھٹیاں دو ماہ پر محیط ہوسکتی ہیں ۔پچھلے کچھ ہفتے کے دوران پنجاب کے سکولوں میں کورونا کے کیسز کے بعد صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے  ۔پچھلے سال 24 دسمبر سے اکتیس دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں ۔ تاہم موسم سرد ہونے کی وجہ سے ان میں پندرہ جنوری تک توسیع کردی گئی تھی ۔