عمران خان وضاحت کریں کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ شیری رحمان

Explain Imran Khan, does Corona spread only through opposition meetings? Sherry Rehman
کیپشن: شکر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کو کورونا کا خیال تو آیا۔فائل فوٹو

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وضاحت کریں کہ کیا کورونا وائرس صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ شکر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کو کورونا کا خیال تو آیا۔


تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کورونا وائرس کی صدائیں لگانے لگے، اپوزیشن ،عمران خان اور کورونا وائرس دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی۔


ان کا کہنا تھا کہ جس کورونا کو عمران خان معمولی زکام کہتے تھے، آج اس کا نام لے کر ڈرا رہے ہیں،عوام نے عمران خان کو اپنے تیور دکھائے تو انہیں کورونا یاد آگیا جبکہ پہلے عمران خان کورونا کو سندھ حکومت کا بہانہ کہتے کہتے نہ تھکتے تھے۔


قبل ازیںوزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے وہ اراکین جو پہلے سخت ترین بندشیں چاہتے تھے اور مجھ پر طنز و تنقید کے نشتر چلایا کرتے تھے آج لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر نہایت عاقبت نا اندیشانہ سیاست کر رہے ہیں۔ کیفیت یہ ہے کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا کر کیسز میں نہایت تیز اضافے کے باوجود یہ جلسے پر مصر ہیں۔

5c0779fa4181f031a8861a757132d353


وفاقی وزیر اسد عمر نے اس سے پہلے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر دوغلے پن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتوں کے لئے مکمل لوک ڈائون اعلان کر دیا، پیپلزپارٹی سندھ حکومت نے کراچی کے چار اضلاع میں سمارٹ لوک ڈائون کر دیا، لیکن دونوں جماعتوں کا اصرار ہے کہ پشاور جلسہ ضرور ہو گا اور دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔