کل کارکنان کو جلسے میں آنے سے روکا گیا تو وہیں دھرنا ہوگا:عبدالغفور حیدری

If the workers are prevented from coming to the meeting tomorrow, they will have to sit there: Abdul Ghafoor Haidari
کیپشن: وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں بڑا جلسہ کیا اس وقت کورونانہیں تھا ؟فائل فوٹو

پشاور:سینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت پشاور جلسے پر پابندی کورونا کی وجہ سے لگا رہی ہے ،وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں بڑا جلسہ کیا اس وقت کورونانہیں تھا ؟وزرا گلگت بلتستان میں جلسے کئے کرونا نہیں تھا؟وزیر اعظم نے سوات میں جلسہ کیا تو کرونا نہیں تھا ؟پی ڈی ایم کے جلسے سے ہی کورونا پھیلتا ہے۔ ؟


تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کارکنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جو کارکنان کل جلسے میں آرہے ہوں گے تو انہیں روکا گیا تو وہیں دھرنا شروع کردیں،جہاں جہاں روکا جائے گا وہیں دھرنے اور جلسے ہوں گے اور اگر روکا گیا تو یہ جمہوریت پر حملہ ہوگا۔


مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ ہمارے جلسوں میں رکاوٹ ڈال کر حکومت تصادم کی طرف جانا چاہتی ہے اور ہم تصادم نہیں چاہتے،ہم نے پندرہ ملین مارچ کئے ایک گملہ نہیں ٹوٹا۔


ان کا کہنا تھا کہ حکومت پشاور جلسے پر پابندی کورونا کی وجہ سے لگا رہی ہے ،آپ ہمیں روکنے کے لئے پوری قوت لگاو¿ ہم جلسہ کرکے دکھائیں گے،پشاور کے بعد ملتان پھر لاہور جلسہ ہوگا اور لاہور سے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔


قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے وہ اراکین جو پہلے سخت ترین بندشیں چاہتے تھے اور مجھ پر طنز و تنقید کے نشتر چلایا کرتے تھے آج لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر نہایت عاقبت نا اندیشانہ سیاست کر رہے ہیں۔ کیفیت یہ ہے کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا کر کیسز میں نہایت تیز اضافے کے باوجود یہ جلسے پر مصر ہیں۔


وزیراعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی نا ئب صدر شیری رحمان نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وضاحت کریں کہ کیا کورونا وائرس صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ شکر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کو کورونا کا خیال تو آیا۔