ہالی ووڈ اداکارہ نیا میری رویرا کی موت کے الزام میں انتظامیہ پر مقدمہ 

Hollywood actress Naya Marie Rivera sues management over death
کیپشن: مقامی حکام نے ابھی تک اس مقدمے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا .فوٹو/سکرین شاٹ

لاس اینجلس:ہالی ووڈ اداکارہ نیا میری رویرا کے سابق خاوند نے ان کی موت کے الزام میں مقامی انتظامیہ پر مقدمہ دائرکر دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نیا ریویرہ کے سابق شوہر ریان ڈورسی نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کے رواں سال جولائی میں اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ کشتی رانی کرتے ہوئے جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے پر مقامی اتھارٹی اور جھیل پیرو کے منتظمین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رویرا نے جو کشتی کرائے پر لی تھی وہ مناسب رسی ، اینکر ، ریڈیو ، یا کسی بھی حفاظتی آلے سے آراستہ نہیں تھی جو کسی مشکل میں تیراکوں کی مدد کر سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جھیل پر کوئی انتباہی نشانات موجود نہیں تھے جو تیراکیوں کو ممکنہ طور پر خطرناک حالات مثلا طوفان ، تیز لہروں یا پانی کی گہرائی کے بارے میں آگاہ کرتا۔واضح رہے کہ مقامی حکام نے ابھی تک اس مقدمے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔