غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف،جاپانی گلوکار کو مزید گانے سے روک دیا گیا

Admitting an extramarital affair, the Japanese singer was barred from singing further
کیپشن: گذشتہ ہفتے ایک میگزین نے 56 سالہ گلوکار کے غیر ازواجی تعلقات کے بارے میں انگشاف کیا تھا ۔تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ٹوکیو:جاپانی گلوکار ماساکو کونڈو کا کو غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف کرنے کے بعد مزید گانے سے روک دیاگیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی گلوکار ماساکو کونڈو کا کو ان کی ایجنسی نے غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف کرنے کے بعد انہیں مزید گانے سے روک دیاہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ایک میگزین نے 56 سالہ گلوکار کے غیر ازواجی تعلقات کے بارے میں انگشاف کیا تھا جس کے بعد انہیں ہر قسم کی مصروفیات سے روک دیا گیا ہے کیونکہ تعلقات عام ہونے کے بعد جاپان میں عوامی شخصیات کو سنجیدگی اور سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک اور خبر کے مطابق اداکارہ نیا ریویرہ کے سابق شوہر ریان ڈورسی نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کے رواں سال جولائی میں اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ کشتی رانی کرتے ہوئے جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے پر مقامی اتھارٹی اور جھیل پیرو کے منتظمین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رویرا نے جو کشتی کرائے پر لی تھی وہ مناسب رسی ، اینکر ، ریڈیو ، یا کسی بھی حفاظتی آلے سے آراستہ نہیں تھی جو کسی مشکل میں تیراکوں کی مدد کر سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جھیل پر کوئی انتباہی نشانات موجود نہیں تھے جو تیراکیوں کو ممکنہ طور پر خطرناک حالات مثلا طوفان ، تیز لہروں یا پانی کی گہرائی کے بارے میں آگاہ کرتا۔واضح رہے کہ مقامی حکام نے ابھی تک اس مقدمے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔