سعودی عرب نے محدود مدت کا نیا ویزا جاری کردیا 

Saudi Arabia issues new visa for a limited period
کیپشن: فائل فوٹو

جدہ : سعودی حکومت نے نئے ویزے کا اجراء کردیا ہے ۔ نئے ویزا میں محدود مدت کو شامل کیا گیا ہے ۔ سعودی وزارت داخلہ نے  زیارت ، حج، اور ٹرانزٹ ویزوں کا اجراء کرنے کے لیے  نیا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ 

نئے شیڈول میں ان ویزوں میں کئی اہم ترامیم بھی کی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں سعودی سرکاری گزٹ  نے سعودی کابینہ  کی منظوری کے بعد زیارت ، حج ، ٹرانزٹ ویزوں کا نیا شیڈول شائع کیا ہے ۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرانزٹ ویزے کی شق تین میں ترمیم کی گئی ہے ، جس کے بعد فضائی ، زمینی  یا بری راستوں سے آنے والوں کے لیے 48 گھنٹوں کا ٹرانزٹ ویزا جاری کردیا گیاہے ۔ 

نئی ترامیم  کے مطابق  خواہشمند افراد کو اڑتالیس گھنٹے کے لیے ٹرانزٹ ویزا فیس 100 ریال اد اکرنا ہے ، اس کی فیس تین سو ریال ہوگی ،  یہ ویزا، فضائی ، زمینی یا بری راستوں سے آنے والے سب کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا کی وبا  کم ہونے کے بعد مختلف اداروں کو کھول دیا ہے جس میں بین الااقوامی پروازوں کو بھی آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ 

سعودی حکومت کی جانب سے بین الااقومی عمرہ زائرین کے لیے مخصوص ایس او پیز کے تحت نئے ویزے جاری کردیے ہیں ۔ سعودی وزارت حج کے مطابق نئے عمرہ ویزوں پر آنے والوں کو کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہونا گا۔

مملکت پہنچتے ہی انہیں تین دن کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اور نئی رپورٹ آنے کے بعد انہیں عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی جائیگی ، اس کے ساتھ ساتھ عمرہ زائرین پر اس بار زیارتیں کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے  ۔

سعودی وزارت حج کے ترجمان کا کہناہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ سعودی عرب میں کم ہوتی وبا کو ہر صورت زیرو پر لایا جاسکے ۔ جس کے لیے ہم اقدامات کررہے ہیں ۔