سول بیوروکریسی ہمارے ساتھ ہے، سربراہ پی ڈی ایم کا دعویٰ

 Pakistan,moulana fazal ur rehman,PDM,Peshawar jalsa
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نااہل حکومت کے خلاف تحریک جوبن پر ہے اور کل کا پشاور میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ عظیم الشان ہو گا جبکہ نااہل حکمرانوں کی جانب سے جلسہ روکنے کی کوشش کی گئی ہے اور نہ جو جب کوئی وجہ نہیں ملی تو انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ جلسے سے وبا کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک میں یہ حکومت سب سے بڑی وبا ہے اور اس نااہل حکومت سے جان چھوٹ جائے تو عوام خوشحال ہو جائے گی یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور خود یہ چوری سے اقتدار میں آئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی ف کا جلسہ 26 نومبر کو لاڑکانہ میں ہو گا اور 30 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان میں ہو گا کیونکہ اس وقت قوم کو ایک پیج پر لانے کے ضرورت ہے۔ 

پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ ووٹ چوری کیا گیا اور ہم ان کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے جبکہ پہلی بار سالانہ شرح نمو 0.4 فیصد پر پہنچ گئی۔ دشمن کا سرحدوں پر حملہ ریاست کے لئے زیادہ خطرہ نہیں بلکہ معاشی بحران بھی ریاست کے خاتمے کا سبب بنتا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے دعویٰ کیا کہ سول بیوروکریسی ہمارے ساتھ ہے اور سیاسی نظام میں بھی تبدیلیاں لانا ضرور ہو گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے عوامی تحفظ کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ سیاست کی جا رہی ہے اور ایسے وقت میں جلسے کرنے ہر بضد ہے کہ جب ملک میں وبا پھیل رہی ہے۔ 

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ارکان سخت لاک ڈاون چاہتے تھے اور تنقید بھی کرتے تھے لیکن اب یہ لوگ عدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ملک بھر میں وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے کیسز بڑھ رہے ہیں اور یہ جلسہ منعقد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔