اپوزیشن جلسے کر کےعوام سے شکست کا بدلہ لینا چاہ رہے ہیں ، مراد سعید

Murad Saeed, Opposition, NCOC,
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پوسٹل سروس مراد سعید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‏پی ڈی ایم کی جماعتیں جہاں حکومت میں ہیں وہاں لاک ڈاون اور جزوی لاک ڈاون کرنے جا رہے ہیں لیکن جہاں اپوزیشن میں ہیں وہاں جلسے کرینگے ۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا اپوزیشن عوام سے شکست کا بدلہ لینا چاہ رہے ہیں یا بوکھلاہٹ کا شکار ہیں؟مراد سعید کا کہنا ہے وبا پر قابو اور معاشی نقصان سے بچنے کیلے این سی او سی کے تجاویز پر عمل ضروری ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‏اپنی نجی محفل میں شرکت کیلے عالمی وبا کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور عوام کو کرونا ایس او پیز کے خلاف جا کے جلسوں میں شرکت پر اکسایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی چوری بچانے کیلے کس حد تک گریں گے۔