بھارت میں اوباما کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا

India,UP lawyer, sues Barack Obama,Rahul Gandhi,Manmohan Singh
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی: جھوٹ، الزام تراشی، سازشوں، ریاستی دہشتگردی کا پرچار کرنے والا بھارت سابق امریکی صدر کی کتاب پر سیخ پا ہو گیا۔ باراک اوباما کی نئی کتاب "A Promised Land" میں لکھے حقائق بھارتیوں کو بُرے لگنے لگے۔ بھارتی وکیل گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کی لال کنج سول عدالت میں یکم دسمبر کو مقدمے کی سماعت ہو گی ۔

اس حوالے سے بھارتی وکیل کا موقف تھا کہ براک اوباما نے قلم بند کی گئی اپنی یادداشت میں بھارتی رہنماوں کی توہین کی پولیس سابق امریکی صدر سے بھارتی سیاستدانوں کی توہین کی تحقیقات کرے۔ باراک اوباما نے بھارتی سیاستدانوں کے چاہنے والوں کے جذبات مجروح کیے۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے اپنی کتاب میں بھارتی مسلم اور پاکستان دشمنی پر حقائق سے پردہ اٹھایا تھا براک اوباما نے کتاب میں بھارت میں ہندو جنونیت، انتہا پسندی کے پرچار کو اجاگر کیا۔

سابق صدر نے ہندوستان میں بھوک، بدعنوانی، قومیت، نسلیت اور مذہبی عدم رواداری کے راج پر بات کی۔ اوباما نے بھارت میں قومی یکجہتی کیلئے پاکستان دشمنی کے استعمال کی روش کی بھی بات کی۔

اوباما نے نومبر 2010 کے دورہ بھارت کے دوران سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ہونیوالی ملاقات کا ذکر کیا ۔ اوباما نے سابق بھارتی وزیراعظم کے حوالے سے اپنی کتاب میں لکھا کہ منموہن سنگھ نے تھا کہ مذہبی، نسلی یکجہتی کے غلط استعمال سے فائدہ اٹھانا بھارتی سیاستدانوں کیلئے مشکل نہیں۔