اسلام آباد ،ا نسداد دہشتگری عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی

 اسلام آباد ،ا نسداد دہشتگری عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی

اسلام آباد :تھا نہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس کی سماعت   ا نسداد دہشتگری کی  عدالت  میں ہوئی ۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رائے تجمل  حسین لاٹی عدالت میں پیش  ہوئے ، عکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو گولی لگی ابھی تک بیمار ہیں اس لیے پیش نہ ہو سکے جس پر  عدالت  نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹ  بھی طلب کر لی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں