اسلام آباد :ممبر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔مسلم لیگ ن کے وکیل نے کمیشن کو یقین دہانی کروائی کہ تیس دسمبر کو لازمی انٹرا پارٹی الیکشن کرا لیں گے ۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،ممبر کمیشن کے استفسار پر مسلم لیگ ن کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے اس ہفتے پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانا تھا، لیکن وزیر اعظم کو کورونا ہو گیا ،اب پارٹی کا 30 دسمبر کو یوم تاسیس اور مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا، تیس دسمبر کو لازمی انٹرا پارٹی الیکشن کرا لیں گے ، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔