آئندہ 5 روز ملکی سیاست کے حوالے سے فیصلہ کن ہیں ، شیخ رشید

 آئندہ 5 روز ملکی سیاست کے حوالے سے فیصلہ کن ہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی تعیناتی پر اعتراض نہیں ۔ آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری  اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کیئرٹیکرکا دورانیہ بڑھوانا اور من پسند تعیناتی چاہتا ہے، لیکن ایسا ممکن نہیں ، پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے۔

شیخ رشید  کا کہنا تھا کہحیرت کی بات ہے کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو ملک کے صدرکو دھمکیاں دے رہا ہے،  ان کا کہنا تھا مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   نیا آرمی چیف ملک کو الیکشن کی طرف لے کرجائے گا اور اس حوالے سے   آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ثابط  ہونگے ۔

مصنف کے بارے میں