26 نومبر کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر اترے گا، فیض آباد پر دھرنا دیں گے: پی ٹی آئی کی اجازت کیلئے درخواست 

26 نومبر کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر اترے گا، فیض آباد پر دھرنا دیں گے: پی ٹی آئی کی اجازت کیلئے درخواست 
سورس: File

اسلا م آباد:   تحریک انصاف نے جلسے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو باضابطہ درخواست دے دی،،پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔  تحریک انصاف  کا 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر عوامی اجتماع  ہوگا۔ 

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔  تحریک انصاف  کا 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر عوامی اجتماع  ہوگا۔ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں لینڈ کرے گاجہاں سے وہ ، فیض آباد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لئے روانہ ہونگے۔

علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ 18نومبر کو اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت سے کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک ہم نے تمام قواعد کی پاسداری کرتے ہوئے ریلی نکالی،تحریک انصاف کے اب تک کے تمام اجتماع پرامن طور پر منعقد کئے گئے،26 نومبر کو راولپنڈی میں بھی ایک پرامن اور جمہوری عوامی اجتماع کا انعقاد کر رہے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ سے تحریک انصاف کی تمام تر پرامن ریلیوں کے فیض آباد تک پہنچنے کے لئے اجازت طلب کرتے ہیں،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر لینڈنگ کی بھی اجازت دی جائے۔

مصنف کے بارے میں