فوج کی قیادت کو اعتماد میں لے کر نئے آرمی چیف کا اعلان ہوگا: خواجہ آصف 

فوج کی قیادت کو اعتماد میں لے کر نئے آرمی چیف کا اعلان ہوگا: خواجہ آصف 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔ تقرری کا عمل 25 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ پاک فوج کی قیادت کو اعتماد میں لے کر آرمی چیف کا اعلان کیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پہ تقرری کا عمل آج شروع ہو چکا ہے ۔ انشاءاللہ جلد تماتر آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جاۓ گا۔ سمری میں جو 5 یا 6 نام ہوں گے ڈوزئیر بھی ان کے ساتھ ہی ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ کل یا پرسوں تک سمری آجائے گی ۔ 25 تک نئے آرمی چیف کا اعلان کردیا جائے گا۔ وزارت دفاع سمری آئندہ ایک دو روز میں وزیر اعظم ہاؤس بھجوا دے گی۔ 

مصنف کے بارے میں