آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کسی کی مرضی سے نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوگا: فضل الرحمان

آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کسی کی مرضی سے نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوگا: فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کسی کی مرضی سے نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوگا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے ۔ آئین کے مطابق جس کو اختیار ہے وہی تعیناتی کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان سیاست کا حصہ ہوگا یہ گندگی آتی رہے گی ، یہ سب کچھ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہو رہا ہے ۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا ہم اسے وہاں سے واپس لائے ، حکومت میں شامل جماعتیں ٹیم کی طرح کام کر رہی ہیں ۔ ملکی ترقی کی راہیں ڈھونڈنے کیلئے کوشاں ہیں ، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے ۔

مصنف کے بارے میں