آرمی چیف کی تقرری کل یا پرسوں ہوجائے گی، اس کے بعد عمران خان سے دو دو ہاتھ کریں گے: خواجہ آصف 

آرمی چیف کی تقرری کل یا پرسوں ہوجائے گی، اس کے بعد عمران خان سے دو دو ہاتھ کریں گے: خواجہ آصف 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کل یا پرسوں ہوجائے گی اس کے بعد عمران خان سے بھی دو دو ہاتھ کرلیں گے۔ توشہ خانہ کے تحفے بیچنے والا پہلا شخص عمران خان ہے۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میڈیا پر تقرری کے بارے میں ایک ہیجان برپا ہوا ہے۔ میڈیا والے خود بھی بے چین ہیں اور عوام کو بھی بےچین کیا ہوا ہے ۔ آج وزارت دفاع کو وزیراعظم کا خط موصول ہوگیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کل یا دو تین روز میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ اس کے بعد عمران خان سے بھی دو دو ہاتھ کرلیں گے۔ جن کے ہاتھ میں ملک کا نظام رہا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رہے۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ نے 35، 36سال حکمرانی کی ہے۔ دعوت گناہ دینے  میں ہم سیاستدانوں کا بھی رول ہے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ تقرری کے پراسیس کے سٹارٹ پر ایک ہیجان برپا ہوچکا ہے۔ ملک میں بھوک اور غربت کے سوا پی ٹی آئی نے کچھ نہیں چھوڑا۔ ٹیکنالوجی ترقی کرگئی ہے اور جلسے کرنے میں آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ عمران خان کو بھارت کی طرف سے دیا گیا گولڈ میڈل بھی بیچ دیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں