پیر پگارا نے 2018ء کے الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی

پیر پگارا نے 2018ء کے الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی

کراچی: حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ پیر پگارا نے اس موقع پر 2018ء میں الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا۔


ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس عوام کی آخری امید ہے۔ عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں کیونکہ ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ طرز حکمرانی عوام کو پسند نہیں اور 10 برسوں سے حکومت میں رہنے والوں نے عوام کو کیا دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں