کلبھوشن کو واپس بھارت بھیجا جائے، مودی سرکار کی سینہ زوری

کلبھوشن کو واپس بھارت بھیجا جائے، مودی سرکار کی سینہ زوری

نیو دہلی: مذاکرات سے بھاگتی مودی سرکار کی وزیرخارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارت تعیناتی کے ایک ماہ بعد ملاقات کر ہی لی۔ ملاقات میں بھی سشما سوراج گھسا پٹا راگ الاپتی رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج نے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کے معاملے پر اپنے مؤقف پر نظرثانی کرے۔

مودی سرکار کا کہنا ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں کسی بھی پیش رفت کے لئے پاکستان کو ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے خلاف تمام مقدمات ختم کر کے اس کو بھارت واپس بھیجنا ہوگا۔ بھارتی حکومت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں بھی لے جا چکی ہے لیکن محسوس ہوتا ہے کہ اس کو وہاں بھی اپنی شکست صاف نظر آ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہیل محمود اور سشما سوراج کی ملاقات پیر کو ہوئی تھی جس کے فوری بعد بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے لئے میڈیکل ویزوں پر پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ سہیل محمود کی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر سے بھی چند روز میں ملاقاتیں متوقع ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں