کس اداکار نے دیوالی کس کے ساتھ منائی اہم تصویر منظر عام پر آگئی

کس اداکار نے دیوالی کس کے ساتھ منائی اہم تصویر منظر عام پر آگئی

ممبئی: دیوالی کا تہوار ہر سال کی طرح رواں سال بھی بہت دھوم دھام سے منایا گیا ہے۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام فنکار چاہے ان کا تعلق ہندو مت سے ہو یا نہیں اس تہوار کا اہتمام کرتے ہیں اور اپنے گھروں میں دیوالی کی تقریبات منعقد کرتے ہیں جس میں فلم انڈسٹری کے تمام افراد شرکت کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر مسلم فنکار بھی اپنے گھروں میں دیوالی کی پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔  اور اب  منظر عام پر آنے والی تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے چہتے ستارے نے کس اداکار کے ساتھ دیوالی پارٹی منائی ہے۔

معروف اداکار ہ کرینہ کپور  نےدیوالی پارٹی سوہا علی خان ، کرشمہ کپور ، سونم کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ منائی۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب ستارے بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔

کر شمہ  کپور نے اپنی دیوالی کرنیہ کپور کے علاوہ دیپکا کے ساتھ منائی۔کرشمہ کپور کی دیوالی کی تصویر نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

رواں سال بالی ووڈ کے مشہور ”بچن خاندان“ نے رواں سال ہندووں کا مذہبی تہوار ”دیوالی“ منانے سے انکار کر دیا تھا ۔ بچن خاندان نے اس سال کسی تقریب کا انقعاد نہیں کیا ۔ انہوں نے دیوالی اپنے گھر میں بیٹے اور بہو کے ساتھ منا ئی ہے۔

دیوالی  رنبیر کپور اور پرینیھتی چوپڑا نے  ایک ساتھ منائی ۔ دونوں ایک ساتھ بہت ہی خوبصورت لگ رہے تھے

کاجل اور اکشے کمار نے اپنی فیملی کے ساتھ دیوالی منائی ۔ دونوں کی تصاویر بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکار اپنے خاندانوں کے ساتھ بہت خوش ہیں اور ایک ساتھ بہت خوبصورت بھی لگ رہے ہیں ۔

دیوالی پارٹی میں اس سال ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑا خان نے بھی شر کت کی۔ دیوالی پارٹی کا انتظام اس سال ارپیتا کے گھر پر کیا گیا جس میں سلمان خان کے پورے خاندان کو دیکھا جا سکتا ہےلہذا  راہیں جدا ہونے کے باوجود  ارباز اور ملائکہ نےدیوالی کے مڈہبی تہوار میں ایک ساتھ شمولیت کی تھی۔