فیصل آباد میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد،پنجاب بھر سے گدھوں کی شرکت

فیصل آباد میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد،پنجاب بھر سے گدھوں کی شرکت

فیصل آباد:محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے گدھوں نے شرکت کی،سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر کی سربراہی میں ڈونکی شو و مقابلہ کا انعقاد منڈی مویشیاں تاندلیانوالہ میں کیا گیا۔میلے کا مقصد پنجاب بھر سے آنے والے گدھوں کے مالکان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔


ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکڑ محمد نواز ملک نے میلے میں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ میلہ کا مقصد مالکان میں گدھوں کی بہتر دیکھ بھال و افزائش کی اگاہی پیدا کرنا ہے۔مقابلہ جات میں جوان نر گدھا مقابلہ خوبصوتی پر پہلا انعام پچاس ہزار روپے بمعہ ٹرافی دیا گیا،اسطرح مادہ جوان گدھی مقابلہ خوبصورتی جیتنے والے تین مالکان کو نقد انعام ٹرافی وسرٹیفیکٹ دئیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں