تاندلیانوالہ میں ڈاکٹروں کے بے حسی، خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا

تاندلیانوالہ میں ڈاکٹروں کے بے حسی، خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا

فیصل آباد: پنجاب میں طبی سہولیات ناپید ہو گئیں۔ حکومتی روش تو ایک طرف ڈاکٹر بھی مریضوں کو منہ لگانے کو تیار نہیں۔ ہانپتے کانپتے شہری پریشانی کے عالم میں ایک سے دوسرے اسپتال کی خاک چھاننے پر مجبور ہو گئے۔ پنجاب میں ایک ہی ہفتے کے دوران سرعام زچگی کا تیسرا افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا۔


تحصیل اسپتال رائے ونڈ، گنگارام اسپتال لاہور کے بعد اب فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے سرکاری اسپتال میں عملے نے بے حسی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ زچگی کے لئے آئی خاتون کو لیڈی ڈاکٹر نے چیک نہ کیا۔ آپریشن کا کہہ کر فیصل آباد کی طرف منہ کروا دیا۔

خاتون نے فیصل آباد جاتے ہوئے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ زچہ بچہ کو دوبارہ تحصیل اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا گیا جہاں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں اور بچہ خیریت سے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں