ایسےمعروف پاکستانی اداکار جو بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے میں ناکام ہو گئے

ایسےمعروف پاکستانی اداکار جو بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے میں ناکام ہو گئے

کراچی: بہت ہی پاکستانی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کرنے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوایا جیسے کہ عمران عباس،فواد خان ، ماہرہ خان اور عاطف اسلم۔ یہ معروف پاکستانی اداکارپاکستان  کے ساتھ ساتھ بھارت کا بہت بڑا نام مانے جاتے ہیں ۔لیکن بہت سے اداکار ایسے ہی جو کہ فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں ناکام ہو گئے۔
ان ناموں میں سرفہرست وینا ملک کا نام ہے ۔ وینا ملک نے ریالٹی شو بگ باس کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کی تھی لیکن نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں ناکام ہو گئی ہیں بلکہ ان کی حرکات کے باعث ان کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ مالک بھی اپنی قابلیت کے باوجود بھارتی فلم انڈسڑی میں اپنا نام بنانے میں ناکام ہو گئی تھیں ۔


ماروا حسین پاکستانی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کرنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کی تھی ۔ ان کی اداکاری کو بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سراہا گیا تھا لیکن ان کی فلم باکس آفس میں اپنا نام بیدا کرنے میں ناکام ہو گئی تھی۔


میرا نے پاک بھار ت فلم "نظر" میں کام کر کے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کر نے کی کوشش کی لیکن وہ نہ صرف ناکام ہو گئیں بلکہ ان کی نازیبا حرکات کے باعث ان کو بہت تنقید کا نشانہ بنا یا گیا تھا۔


معروف اداکار ہمایوں سعید پاکستان فلم انڈسٹری کا بہت جانا مانا نام ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہیں اپنی قابلیت اور اعلی کارکردگی کے باوجود وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے میں ناکام ہو گئے تھے ۔