ای سی ایل سے نام نکالا جائے، محمد عرفان کی عدالت میں درخواست

ای سی ایل سے نام نکالا جائے، محمد عرفان کی عدالت میں درخواست

لاہور: محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں 6 ماہ قبل نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اب پی سی بی کے تمام الزامات سے بری کر چکا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں اور عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ محمد عرفان کو پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک سال کی سزا سنائی تھی جو 14 ستمبر کو ختم ہو چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں