'لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا'

 'لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا'

لاہور: نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا تاہم اب پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی کے حوالے انتظامات جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2 سال سے کرکٹ ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اعلیٰ معیار کی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

کراچی میں خواتین پر حملوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چُھرا گروپ کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہیں جب کہ پنجاب میں چھرا گروپ کا کوئی وجود نہیں۔

یاد رہے کہ تین مارچ 2009 کو پاکستان کے دورے پر آئی سری لنکن ٹیم پر لاہور میں لبرٹی چوک میں کھلاڑیوں کی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا جو سری لنکن ٹیم کے ارکان کو سٹیڈیم لے جا رہی تھی۔ اس واقعہ میں سری لنکن ٹیم کے سات کھلاڑی زخمی جبکہ چھ پولیس اہل کار ہلاک ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں