ایشیائی شہری نےموبائل فون کی لائٹ جلانے پر ہم وطن کو قتل کر دیا

ایشیائی شہری نےموبائل فون کی لائٹ جلانے پر ہم وطن کو قتل کر دیا

دبئی:موبائل کی روشنی نے غیر ملکی کی جان لے لی ،تفصیلات کے مطابق ایشیائی شہری نے موبائل فون کی روشنی میں کمرے میں اپنا کارڈ تلاش کرنا تھا مگر اس کے کمرے میں رہنے والے دوسرے ایشیائی شہری کو ایسا ناگوار گزراجس کی وجہ سے تعیش میں آکر اس نے اپنے ہم وطن ایشیائی شہری کو آہنی آلے کے وار کر کے قتل کر دیا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق  موبائل کی روشنی سے برھم ایک ایشیائی کارکن نے اپنے ساتھی کو قتل کر دیا۔ مقدمہ دبئی میں فوجداری عدالت میں شروع ہو گیا۔ واردات جبل علی میں دبئی انویسٹمنٹ کمپلیکس میں کی گئی۔ ایشیائی کارپینٹر نے اپنے ساتھی کو سریے کی ضرب لگا کر جان بوجھ کر قتل کیا۔ مقتول جان سے ہاتھ دھونے سے قبل اپنے ایک ساتھی کا شناختی کارڈ رات کے وقت موبائل کی روشنی میں تلاش کر رہا تھا۔ پبلک پراسیکیوشن کے اہلکار نے بتایا کہ سی سی کیمرے کی مدد سے واردات کرنے والے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارپینٹر واردات کر کے فرار ہو گیا تھا ۔ گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران شروع میں جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا رہا تاہم سوالات اور شواہد کے آگے ڈھیر ہوا تو کہنے لگا کہ وہ سویا ہوا تھا۔ وہاں شدید تاریکی تھی۔

مقتول ایک اورساتھی کے ہمراہ موبائل کی لائٹس سے کارڈ تلاش کر رہے تھے۔ میں نے انہیں لائٹ بند کرنے کو کہا۔ انہوں نے سنی ان سنی کر دی۔ نوک جھونک ہوئی ، دشنام طرازی پر بات پہنچ گئی۔ قاتل نے مقتول سے موبائل چھین کر دیوار پر پٹخ دیا۔ موقع پر موجود ساتھیوں نے معاملہ رفع دفع کرادیا او ردونو ں وہاں سے باہر چلے گئے ۔

آخر میں کارپینٹر نے اگلی رات اپنے ساتھی کو دھوکہ دے کر قتل کر کے اس کی لاش باہر پھینک دی او رجائے وقوع سے فرار ہوگیا۔