ن لیگ کے حمایتی سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی، نواز شریف کا اظہار تشویش

ن لیگ کے حمایتی سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی، نواز شریف کا اظہار تشویش

لندن: میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبراً دبانا قابل مذمت ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت، آزادی اظہار رائے کا احترام اور تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اور مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبراً دبانا قابل مذمت ہے۔

سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی اور انہیں ہراساں کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی رائے پر حملہ قرار دیا۔ نواشریف کا کہنا تھا کہ کہا کہ ملکی قانون، شائستگی اور اپنی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار یا کسی دوسرے کی رائے سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آزادی اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتا ہوں لہٰذا وزارت داخلہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور گمشدہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں