پی آئی اے کے طیارے کیساتھ ری فیول گاڑی ٹکرا گئی

پی آئی اے کے طیارے کیساتھ ری فیول گاڑی ٹکرا گئی

ٹورنٹو: کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے تیل بھرنے والی گاڑی ٹکراگئی جس کے باعث طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔
قومی ائیرلائن پی آئی اے نہ صرف بڑے نقصان سے گزر رہی ہے ائیرلائن کے طیارے بھی کافی زوال کا شکار ہیں ، کبھی لینڈنگ میں مسئلہ تو کبھی پرواز کیساتھ پرندے کا ٹکرا جانامعمول کا کام ہے اور اب دوران ری فیول گاڑی جہاز کے انجن سے ٹکراگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنٹوسے لاہور روانگی کےلئے ایئرپورٹ پرطیارے میں تیل بھرنے کے دوران ری فیول گاڑی جہاز کے انجن سے ٹکراگئی۔ گاڑی کی ٹکر سے جہاز کو نقصان پہنچا جسے مرمت کےلئے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ طیارے کو پیش آنیوالے واقعہ کے باعث پی کے 798 پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور پرواز رات 9 بجے لاہور کےلئے اڑان بھرے گی۔ طیارے کے مسافروں کو مقامی ہوٹل میں رہائش فراہم کردی گئی ہے۔