سعودی عرب پر ایک بار پھر بیلسٹک میزائل حملہ

سعودی عرب پر ایک بار پھر بیلسٹک میزائل حملہ

جدہ:جمعہ کے روز حوثیوں کی طرف سےسعودی عرب پر داغا گیا میزائل دارالحکومت میں آبادی پر آگرا جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلاے کے مطابق یمن ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغا جانے ولا بیلسٹک میزائل شمالی صنعاء میں زھبان کے مقام پر گر گیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
حوثی باغیوں کی جانب سے پڑوسی ملک بالخصوص سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے اب معمول بن گئے ہیں تاہم ان میں سے بہت کم میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز اور فضائی دفاع کے شعبے کے حکام سعودی عرب کی طرف آنے والے میزائلوں کو خود کا میزائل شکن سسٹم کے ذریعے فضاءہی میں تباہ کردیتے ہیں۔

2015ء کے بعد سے اب تک حوثی سعودی عرب پر 30 میزائل داغ چکے ہیں۔ ان میں بیشتر میزائل سرحدی علاقوں جازان، نجران، ابہا، خمیس مشیط، مکہ اور الریاض کے علاقے الرین پر داغے گئے۔گذشتہ ماہ حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی نے پڑوسی ملکوں اور یمنی بندرگاہوں سے گذرنے والے غیرملکی تیل بردار جہازوں اور دوسری کشتیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی