ایشیا ہاکی کپ میں بھارت نے پاکستان کو شرمناک شکست دیدی

ایشیا ہاکی کپ میں بھارت نے پاکستان کو شرمناک شکست دیدی

ڈھاکا: ہاکی ایشیا کپ میں بھارت کو ہراکر فائنل کی دوڑ سےباہرکردیا.سپرفورراؤنڈ میں روایتی حریف نے گرین شرٹس کو چارصفر سے شکست دی یہ پاکستان کی بھارت کےہاتھوں مسلسل ساتویں شکست ہے ۔اب پاکستان ٹیم تیسری پوزیشن کامیچ کھیلےگی۔پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد ناقص کارکردگی کا مظاہرہ جاری ہے۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے اہم میچ میں بھارتی ٹیم شروع سے ہی کھیل پر چھائی رہی اور پاکستان کے خلاف مسلسل گول کرتی رہی۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان کو گروپ میچ میں بھی شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کے ہاتھوں بھی پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب بھارت نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ملائیشیا کی ٹیم کو 4-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی برتری ثابت کردی تھی۔