پی سی بی کو بھارت کیخلاف قانونی جنگ کے بجائے ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے ، شہریارخان

پی سی بی کو بھارت کیخلاف قانونی جنگ کے بجائے ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے ، شہریارخان

کراچی: سابق ہونے کے بعد شہریارخان نے سچ بول ہی دیا کہتے ہیں بی سی سی آئی کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہے۔ بورڈ کو بھارت کے خلاف قانونی جنگ کی بجائے ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے۔

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اعتراف کر لیا کہتے ہیں بھارتی بورڈ سے کیے گئے ایم او یو میں حکومت کی رضامندی سے مشروط شق واضح ہے۔پی سی بی کو قانونی جنگ کی بجائے ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے ۔سابق چیئرمین نے کہا سری لنکا سریز کی پاکستان آمد کیلئے بہت محنت کیتاہم سینئیر کھلاڑیوں کی دورہ پاکستان میں عدم موجودگی سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔شہریار خان کا مزید کہنا تھا پاکستان اور بھارت دونوں بورڈز کے تعلقات خوشگوار ہوگئے تو سریز ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔