ٹرپل ایچ بھارتی لیجنڈ امیتابھ بچن کے فین نکلے

ٹرپل ایچ بھارتی لیجنڈ امیتابھ بچن کے فین نکلے


ممبئی:ریسلنگ کی دنیا کے بادشاہ ٹرپل ایچ بھی بالی ووڈکے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداح نکلے ہیں۔


میڈیارپورٹ کے مطابق حال ہی میں ٹرپل ایچ نے ممبئی کا دورہ کیا جہاں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ امیتابھ بچن کے بہت بڑے مداح ہیں اور انہیں ان کی فلم شہنشاہ بے حد پسند ہے۔


انٹرویو میں انہوں نے امیتابھ کی اداکاری اور آواز کو خوب سراہا اور کہا کہ شہنشاہ کا کردار ان کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں کرسکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شہنشاہ فلم کا ایک ڈائیلاگ"رشتے میں تو ہم تمہارے باپ لگتے ہیں ،اب تک یاد ہے جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔انہوں نے فلم شہنشاہ کے کردار امیتابھ کی نقل کرتے ہوئے یہ ڈائیلاگ بھی دہرایا