مجھے خوشی ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی: بابر اعظم

 مجھے خوشی ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی: بابر اعظم

 لاہور: پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ انھوں نے خواہش کااظہارکیاکہ مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کروں۔سری لنکا کے خلاف رواں ون ڈے سیریز میں بابر اعظم کی اب تک کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے۔انہوں نے چار میچز میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنا رکھی ہے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی، میری ہر میچ میں ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلاﺅں، مستقبل میں بھی ہر میچ میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے پر توجہ مرکوز ہے اور اہداف کے حصول کیلئے میں سخت محنت کے تسلسل کو برقرار رکھوں گا