کپتان کے بعد سری لنکن کوچ نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی

کپتان کے بعد سری لنکن کوچ نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی

شارجہ : سری لنکن ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اپل تھرنگا کے بعد ہیڈ کوچ نے بھی تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا جس کا تیسرا میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے جس کی قیادت تھسارا پریرا کریں گے۔تھشارا پریرا نے گزشتہ ماہ ورلڈ الیون کے ہمراہ بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ نک پوتھاس کے علاوہ فزیو تھراپسٹ بالاسنگھم نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔