11 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا

11 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی: 11 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اے ایس آئی کو معطل کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ولایت کالونی میں خاتون سرکاری آفیسر اور اسکے خاوند نے گھریلو ملازمہ کنزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس آئی یاسر عباس نے کارروائی کے بجائے دباو¿ ڈال کر بچی کے باپ سے مرضی کا بیان لکھوایا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔


دوسری جانب سی پی او راولپنڈی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی۔ سی پی او راولپنڈی احسن عباس کا کہنا ہے کہ کنزہ کا میڈیکل چیک اپ سمیت قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی کنزہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے گا۔


تشدد ثابت ہونے کی صورت میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔