شاہد آفریدی نے اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منائی،تصاویر وائرل

شاہد آفریدی نے اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منائی،تصاویر وائرل
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کراچی:پاکستان کے سابق آل راﺅنڈر شاہدخان آفریدی نے اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منائی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی جارحانہ اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے شائقین کرکٹ سمیت پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شادی کی 18 ویں اننگز مکمل کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی بیوی اور صاحبزادیوں کے ساتھ سابق کرکٹر نے شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہو گئیں۔

a5b6902d57790d7d57e1e74c739b00ab

بوم بوم نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ ’وہ شادی کی اٹھارویں سالگرہ ایک خاص خاتون کے ساتھ منا رہے ہیں۔‘ انہوں نے اپنی اہلیہ نادیہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی 18 سال قبل ان کی کزن نادیہ سے ہوئی شادی ہوئی تھی جن سے انکی 4 بیٹیاں ہیں ۔